Articles

ایجنٹ 909

by Tanveer Hussain Babar Journalist , OJC , E,Marketing

(تحریر:….ڈاکٹر آئی ایس )

وہ لندن روڈ پر چلتا ہوا نارتھ چیم سے مارڈن اسٹیشن کی طرف جا رہا تھا،رات کے

اڑھائی بج رہے تھے، فروری کا مہینہ تھا اور ہوا اتنی تیزبندے کا وزن کم ہو تو

اسے اڑا لے جائے، وہ 10 گھنٹے ڈیوٹی دینے کے بعد انتہائی تھک چکا تھا اور

اسے تقریباً 4 میل کا پیدل سفر طے کر کے بس سٹاپ پر پہنچنا تھا جہاں اسے گھر

جانے کیلئے مطلوبہ بس ملنی تھی، تیز ہوا کی وجہ سے اسے تھکن کا بالکل

احساس نہیں ہو رہا تھا ، ہوا کا رخ اسی سمت کو تھا جس جانب وہ سفر کر رہا تھا

اور وہ اسے تقریباً اڑاتے ہوئے لے جا رہی تھی،بعض اوقات تو اس کیلئے اتنی تیز

ہوا میں خود کو سنبھالنا مشکل ہو رہا تھا۔ بالآخر وہ گورا قبرستان کے قریب پہنچ

گیا جہاں سے وہ روزانہ گزرتا تھا، انتہائی تیز ہوا اور اس سے پیدا ہونے والی

خوفناک آوازیں،رات کی سیاہی اور پھر قبرستان، ماحول کو انتہائی وحشت زدہ بنا

رہے تھے ، وہ بہت بہادر تھا ، اس دن اس سے غلطی ہوئی کہ اس نے قبرستان

کے ساتھ ملحقہ فٹ پاتھ پر چلنا ہی مناسب سمجھا حالانکہ ہر روز وہ قبرستان

شروع ہوتے ہی سڑک پر ہو لیتا تھا لیکن آج اس نے قبرستان کے قریب سے گزرنا

مناسب سمجھا، وہ تیز چلنے لگا،


Sponsor Ads


About Tanveer Hussain Babar Professional     Journalist , OJC , E,Marketing

1,159 connections, 56 recommendations, 4,042 honor points.
Joined APSense since, December 4th, 2010, From Dera Ismail Khan, Pakistan.

Created on May 16th 2019 19:06. Viewed 301 times.

Comments

Tanveer Hussain Babar Professional   Journalist , OJC , E,Marketing
thanks friends for like
May 16th 2019 20:22   
Please sign in before you comment.