Qurbani Ka Tariqa aur Qurbani Ki Dua

Posted by Sameer
7
May 5, 2025
323 Views

:1جانور کو قبلہ رُخ لٹانا

قربانی کے جانور کو بائیں کروٹ پر اس طرح لٹائیں کہ اس کا منہ قبلہ کی طرف ہو۔ یہ سنت طریقہ ہے اور نبی کریم ﷺ کی سنت کے مطابق ہے۔

 :2 ذبح سے پہلے کی دعائیں

جانور کو لٹانے کے بعد ذبح سے پہلے درج ذیل قربانی کی دعا پڑھنا مستحب ہے:

إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

 اللّٰهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ

یہ دعائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے پڑھی جاتی ہیں۔

 :3 ذبح کے وقت کی دعا

ذبح کرتے وقت تیز دھار چھری سے جانور کے حلقوم، مری اور دونوں رگوں کو کاٹتے ہوئے یہ دعا پڑھیں:

 بِسْمِ اللّٰهِ، اللّٰهُ أَكْبَر

یہ دعا نبی کریم ﷺ کی سنت ہے اور قربانی کے وقت پڑھی جاتی ہے۔

 :4 ذبح کے بعد کی دعا

اگر قربانی اپنی طرف سے ہو تو ذبح کے بعد یہ دعا پڑھیں:

اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِیْلِکَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُوَ السَّلَامُ وَحَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم

اگر کسی اور کی طرف سے قربانی کر رہے ہوں تو "مِنِّي" کی جگہ "مِنْ" کے بعد اس شخص کا نام لیں۔

 ? قربانی کا وقت

قربانی کا وقت 10 ذوالحجہ کی صبح صادق سے لے کر 12 ذوالحجہ کے غروب آفتاب تک ہے۔ تاہم، 10 ذوالحجہ کو قربانی کرنا افضل ہے۔ شہری علاقوں میں عید کی نماز کے بعد قربانی کی جاتی ہے، جبکہ دیہی علاقوں میں جہاں عید کی نماز نہیں ہوتی، وہاں صبح صادق کے بعد قربانی کی جا سکتی ہے۔

 ⚠️ اہم ہدایات

  • قربانی کے جانور کو ذبح کرنے سے پہلے اسے پانی پلائیں اور چھری کو تیز کر لیں، لیکن چھری کو جانور کے سامنے نہ تیز کریں۔
  • ذبح کرتے وقت جانور کی گردن کو مکمل طور پر نہ کاٹیں اور نہ ہی حرام مغز تک چھری چلائیں۔ صرف حلقوم، مری اور دونوں رگوں کو کاٹنا کافی ہے۔
  • ذبح کرنے والا مسلمان ہونا چاہیے اور اللہ کا نام لینا ضروری ہے۔ جان بوجھ کر اللہ کا نام نہ لینے سے قربانی حلال نہیں ہوتی۔ 

قربانی کے مسائل جاننے کے لئے وزٹ کریں: www.fatwaqa.com

Qurbani Method and Dua – Step-by-Step Guide for Eid Sacrifice

Learn the correct Islamic method of Qurbani and the duas (prayers) to recite during sacrifice. Follow Sunnah-based steps to perform Eid-ul-Adha sacrifice properly.

Comments
avatar
Please sign in to add comment.