کاروبار میں شراکت کیسے کی جائے؟

Posted by Waqar Ahmad
14
Aug 3, 2013
1173 Views
Image

 

السلام و علیکم!

کاروبار میں شراکت کیسے کی جائے؟

تجارت کو اللہ پاک نے حلال اور سود کو حرام قرار دیا ہے اور جو سود لے گا یا دے گا اللہ اور اس کے رسول صلعم کی اس سے جنگ ہے ۔

میرے دوستو! کاروبار کی ایک شکل مضاربت بھی ہے اور یہ بہت پرانی بھی ہے اس کا مطلب ہے کہ ایک آدمی صرف رقم لگائے اور دوسرا اس کاروبار پر صرف محنت کرے اور منافع آدھا آدھا ہو اب اس میں احتیاط یہی ہوتی ہے کہ دونوں نیک نیت ہوں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ سچ بولیں اور ایک روپے کی ہیراپھیری نہ سوچیں کیونکہ وقتی تو ہم کچھ بچا لیں گے لیکن اللہ کو کیا منہ دکھائیں گے ۔ میرے دوستو ! صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہ اجمعین آپس میں بہت محبت کرتے تھے لیکن جب کوئی کاروباری معاملہ کرنے لگتے تو ایسے ہو جاتے کہ ایک دوسرے کو جانتے ہی نہ ہوں اور فوراْ لکھ لیتے تاکہ بعد  میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔

میں نے جس مقصد کے لئے یہ بات لکھی ہے وہ یہ ہے کہ آج کل لوگ مضاربت کے نام پر کاروبار کر رہے ہیں اس میں طریقہ کیا ہے کہ مثال کے طور پر آپ نے ایک کروڑ روپے لگائے کسی کاروبار میں آپ کا شراکت دار آپ کو یقین دلاتا ہے کہ ایک کروڑ پر آپ کو ہر ماہ 2 سے 4 لاکھ کی آمدن ہو جائے گی چونکہ شراکت دار آپ کا جاننے والا ہوتا ہے اس لیے آپ اعتبار کر کے اس کو رقم کی ادائیگی کر دیتے ہیں آپ اس سے سوال کرتے ہیں کہ کاروبار کیا ہے تو وہ آپ کو کہتے ہیں کہ ملائشیا میں ایک پائپ فیکٹری ہے اس میں انویسٹ ہو گا یا یورپ میں کسی کپڑے کے کاروبار میں انویسٹ ہو گا مطلب آپ بظاہر کچھ دیکھ نہیں سکتے کہ کہاں آپ کا پیسہ لگ رہا ہے اب اس میں تین باتیں ہیں۔

1: اگر تو واقعی پیسہ ملک سے باہر جا رہا ہے تو آپ یہ سمجھ لیں کہ اسی کو منی لانڈرنگ کہتے ہیں ان سے پوچھنا چاہئے کہ کیا پاکستان میں کاروبار کے کوئی مواقع نہیں ہیں اگر ہیں تو پاک میں کیوں نہیں آپ انویسٹ کرتے ہیں کیا معلوم آپ کے روپے سے ہیروئن خریدی جا رہی ہو اسلحہ خریدا جا رہا ہو؟

2: جس پیسے کا آپ کو پتہ نہ ہو کہ کہاں انویسٹ ہوا اس پیسے کی کمائی حرام ہے ۔

3 : اگر ہر مہینے آپ کو ایک کروڑ پر 2 لاکھ ایک فکس رقم ملے تو سمجھ لیں کہ وہ سود ہے اور یہ بھی حرام ہے۔

آپ اگر حلال کمانا چاہتے ہیں تو خود اس پر کچھ توجہ دیں ، کاروبار سیکھیں پاکستان میں انویسٹ کریں ایسے کاروبار میں لگائیں کہ جس کا آپ آڈٹ کر سکیں آپ کے آنکھوں کے سامنے ہو ، نفع نقصان کی شرح ضرور دیکھیں ، تمام شرائط لکھوا لیا کریں ، جس کاروبار میں نقصان کا خطرہ نہ ہو وہ کاروبار حرام ہے ۔ کوشش کریں کہ پیسہ اس شخص کو دیں کہ جس کا کاروبار میں تجربہ ہو ایسا نہ ہو کہ وہ آپ کا روپیہ بھی ڈبو دے اور آپ کچھ نہ کر سکیں ۔

ایسی خواتین جو کاروبار میں پیسہ لگانا چاہتی ہیں ان کو میرا مشورہ ہے کہ اپنے نزدیکی اور اعتباری آدمی کو پیسہ دیں شرائط لازمی لکھوا لیں تاکہ بعد میں مسئلہ نہ ہو اور آپ کاروبار کو دیکھ بھی سکیں خواتین جن کاموں میں پیسہ لگا سکتی ہیں چند ایک کاروبار لکھ رہا ہوں ۔ بیوٹی پارلر ، بوتیک ، جیولری ، فیشن ، کاسمیٹکس اور گھریلو فیکٹریز میں تسلی سے انویسٹ کر سکتی ہیں ۔ انشااللہ آپ کو مشورہ دیتا رہوں گا کہ کیسے آپ ایک بہترین کاروباری بن سکتے ہیں۔

وقار احمد

40 people like it
avatar avatar avatar avatar avatar
Comments (18)
avatar
Thanapoom L. Li
9

Tintin in Thailand

avatar
Joe Henning
11

Your Profit Connection

avatar
Cindy Bolley
16

HHCTB?

avatar
Waqar Ahmad
14

Education Consultant

avatar
Cindy Bolley
16

HHCTB?

avatar
Waqar Ahmad
14

Education Consultant

avatar
Joe Henning
11

Your Profit Connection

avatar
Waqar Ahmad
14

Education Consultant

avatar
Cindy Bolley
16

HHCTB?

avatar
Joe Henning
11

Your Profit Connection

avatar
Zain Hshmi
1

Graphic Designer

avatar
Waqar Ahmad
14

Education Consultant

avatar
Cindy Bolley
16

HHCTB?

avatar
Felikss Veilands
14

MerchArts

avatar
Cindy Bolley
16

HHCTB?

avatar
Tudor Vlădoi
14

online marketer, sfi-bronze leader!

avatar
Tanveer Hussain Baba...
12

Journalist , OJC , E,Marketing

avatar
Tudor Vlădoi
14

online marketer, sfi-bronze leader!

avatar
Please sign in to add comment.