Pakistan

سانحہ ساہیوال، بیڈ گورننس، کمزور لیڈر شپ کا ایک اور ثبوت

by Tanveer Hussain Babar Journalist , OJC , E,Marketing
Tanveer Hussain Babar Professional   Journalist , OJC , E,Marketing
(تجزیہ :جے ٹی این آن لائن )
معلوم نہیں ہم کب سدھریں گے ، ملک میں بھاشن دینے والوں کی بہتات ، عمل کرنےوالوں کا قحط تو ہے ہی ہمارے قانون نافذ کرنےوالے اداروں میں متعین حکام اور اہلکاروں کی بھی سوجھ بوجھ جواب دیتی جا رہی ہے ،ہفتہ کے روز صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں مقابلے کے نام پر جو ہوا اسے سادہ لفظوں میں وحشیانہ، تکلیف دہ، قابل شرم قرار دیا جاسکتا ہے۔ پولیس میں بہتری اور تبدیلی کے نعرے اس بھیانک وا قعہ کے بعد دم توڑ گئے، سانحہ نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔ اگر مقتول واقعی داعش کا عہد ید ا ر تھا تب بھی اسے گرفتار کرنے کی کوشش کیوں نہیں کی گئی، ایک چھوٹی سی گاڑی جس میں خاتون اور بچے سوار تھے انہیں اس بےدردی و ظالمانہ انداز میں کیوں قتل کیا گیا۔
http://j.gs/CDUM
Jan 19th 2019 21:03

Sponsor Ads


Comments

No comment, be the first to comment.
You are not yet a member of this group.