Pakistan

پاک سرزمین کا ایک اور فخر،7سالہ فٹ بالر کا2 منٹ تک مسلسل بال ہوا میں اچھال کر 221ککس لگا نے کا نیا ریکارڈ

by Tanveer Hussain Babar Journalist , OJC , E,Marketing
Tanveer Hussain Babar Professional   Journalist , OJC , E,Marketing
ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی، صوبہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقہ دکی سے تعلق رکھنے والا سات سالہ ننھے فٹ بالر احسان اللہ ملیزئی ناصر نے دو منٹ تک مسلسل بال کوہوا میں اچھال کر زمین سے ٹکرائے بغیر دوسو اکیس کیکس لگا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا،ننھا کھلاڑی فٹبال سے نشانہ لگانے کا بھی ماہر ہے۔ننھا فٹ بالر کوئلہ کان میں کانکنی کرنےوالے محنت کش رحمت اللہ ملیزئی ناصر کا دوسرا بیٹا ہے جبکہ انکے دیگر تین چچا بھی کوئلہ کانوں میں محنت مزدوری کرتے ہیںاور بہ بمشکل بچوں کا پیٹ پالتے ہیں،غربت کی وجہ سے ننھے فٹ بالر کے پاس اپنا فٹ بال تک نہیں بلکہ دوستوں کے تعاون سے یہ مہات حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ننھے فٹبالر احسان اللہ عرف محمد عیسیٰ کاکہناتھامیں رونالڈو کا فین ہوں اور انکی طرح ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں ،تین سال سے فٹبال کھیلتا ہوں، میرے والد ین میرے فٹبال کھیلنے پر خوش نہیں والدین کہتے ہیں تعلیم حاصل کرو،پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان محمد عیسیٰ سے ملکی سطح پر متاثر ہونے کی وجہ سے لوگ مجھے محمد عیسیٰ کے نام سے پکارتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ننھے فٹبالر کا ویڈیو کلپ سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے انہیں آج ملاقات کےلئے کوئٹہ طلب کرلیا ہے جبکہ کورکمانڈر بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر دکی کے ذریعے ان سے رابطہ کرکے ننھے فٹ بالر انکے بھائیوں اور بہنوں کو ایف سی سکول میں مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا ۔
http://j.gs/CC6P
Jan 15th 2019 20:55

Sponsor Ads


Comments

No comment, be the first to comment.
You are not yet a member of this group.