آیئس کریم پارلر
ایک چھوٹا بچہ آیئس کریم پارلر گیا اور پوچھا کہ بڑا کپ کتنے کا ھے.?
ویٹر نے کہا کہ 15 روپے کا ھے .
بچے نے اپنے پیسے گنے اور پوچھا کہ چھوٹا کپ کتنے کا ھے.?
ویٹر نے جواب دیا کہ 12 روپے کا.
بچے نے چھوٹا کپ خریدا اور 12 روپے دے کر اپنی ٹیبل پر چلا گیا،
جب ویٹر اسکی ٹیبل سے خالی کپ اٹھانے گیا تو یہ دیکھ ویٹر کی آنکھیں نم ھو گئیں کہ بچہ " 3 روپے ٹپ فار ویٹر " کے لیے چھوڑ گیا تھا .
اس معصوم بچے کے اس عمل سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ
ہم اپنی چھوٹی سی خوشی ترک کرکے دوسرں کو بڑی خوشی دے سکتے ہیں ! { ایم ایس اے }

Comments