بھارت کا انتہا پسند میڈیا بھی پاک فضائیہ کے جوانوں کی مہارت کا معترف
بھارت کے انتہا پسند میڈیا نے بھی آخر کار اپنی ہٹ دھرمی کو تھوڑی دیر کیلئے صرف نظر کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنیوالے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کیے جانے بعد بھارتی حکومت نے انڈین ائیرفورس کے اعلی افسر کو عہدے سے ہٹا دیا ، جمعہ کو ہندوستان ٹائمز میں چھپنے والے آرٹیکل میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستانی طیاروں نے صرف 90سیکنڈز میں مگ طیارہ مار گرا یا،
Comments