امریکا آمروں،انتہا پسندوں اور قصائیوں کاحامی،ایران
امریکی صدر کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے رد عمل میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے امریکا، مشرق وسطی میں آمروں، انتہا پسندوں اور قصائیوں کی حمایت کرتا ہے۔ بدھ کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انکا مزید کہنا تھا جارحیت امریکا کو اس مقام تک لے آئی ہے کہ وہ آمروں، قصائیوں اوران انتہا پسندوں کی حما یت پر اتر آیا ہے،جنہوں نے اس خطے میں صرف تباہی پھیلائی ہے۔
Comments