امریکہ افغانستان سے انخلاء پرتیار
افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان گزشتہ 17سال سے جاری جنگ کے خاتمے کا معاہدہ طے پا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق قطر کے دارلحکومت دوحہ میںافغان طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات چھٹے روز اختتام پذیر ہو گئے۔ ا فغا ن اور روسی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی،معاہدے میں18ماہ کے اندر افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا پر اتفاق کر لیا گیا۔جنگ بندی کا شیڈول آئندہ چند روز میں طے کیا جائےگا جبکہ طالبان جنگ بندی کے بعد افغان حکومت سے براہ راست بات کریں گے ۔
Comments