Back to List
دونوں انسان ہیں خدا تو بھی نہیں میں بھی نہیں
دونوں انسان ہیں خدا تو بھی نہیں میں بھی نہیں
تو مجھے اور میں تجھے الزام دیتے ہیں مگر
اپنے اندر جھانکتا تو بھی نہیں میں بھی نہیں
مصلحت نے کر دیا دونوں میں پیدا اختلاف
ورنہ فطرت کا برا تو بھی نہیں میں بھی نہیں
مختلف سمتوں میں دونوں کے سفر جاری رہے
اک لمحے کو رکا تو بھی نہیں میں بھی نہیں
چاہتے دونوں بہت اک دوسرے کو ہیں مگر
یہ حقیفت مانتا تو بھی نہیں میں بھی نہیں
© APSense LTD. All-in-One Business Hub. All Rights Reserved. This forum service is provided by APSense.com
Comments
How it works: