Back to List

اسلئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہی

Posted by Waqar Ahmad
14
Mar 9, 2013
41 Views
ایک بادشاہ نے چار آدمی طلب کئے ان میں سے ایک عالم تھا ، دوسرا عاشق تھا ، تیسرا نابینا تھا اور چوتھا غریب تھا ، بادشاہ نے ان چاروں سے کہا کہ میرے دماغ میں ایک مصرعہ آیا ہے تم لوگ اسکو مکمل کرو ، مصرعہ یہ ہے: ؎ اسلئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں چاروں نے تھوڑا سوچ بچار کیا اور اپنے اپنے حساب سے شعر بناۓ جو کچھ یوں ہیں: عالم : بت پرستی دین احمد میں کبھی آئی نہیں اسلئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں عاشق : ایک سے جب دو ہوۓ پھر لطف یکتائی نہیں اسلئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں نابینا : ہم میں بینائی نہیں اور اس میں گویائی نہیں اسلئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں غریب : مانگتے پیسے مصور جیب میں پائی نہیں اسلئے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں
Comments
avatar
To join the discussion, simply log in with your Google or Facebook account.

How it works:

  1. Click one of the login buttons above
  2. You'll be redirected to the authorization page
  3. After logging in, you'll be returned to the forum
  4. Your guest account will be automatically created if it's your first time

© APSense LTD. All-in-One Business Hub. All Rights Reserved. This forum service is provided by APSense.com