Articles

کرونا وباء نے بنایا انتخابی مہم کو میدان جنگ، 37 شہری قتل، سیکڑوں زخمی

by Tanveer Hussain Babar Journalist , OJC , E,Marketing
وگنڈا کے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ملک کے مشہور پاپ سنگر بوبی

وائن کی الیکشن ریلی کو پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورز ی قرار

دیتے ہوئے لاٹھی چارج اور براہ راست فائرنگ کر کے37شہریوں کو موت کے

گھاٹ اتار دیا جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے۔

=—= صدارتی امیدوار مشہور پاپ سنگر بوبی وائن کی گرفتاری پر مظاہرے

تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم کیلئے مسٹر وائن جو کہ پاپ سٹار سنگر ہیں اور

ان کا اصل نام رابرٹ کیاگولانی ہے نے گزشتہ روز کورونا وائرس سے بچاﺅ کے

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی نکالی تو پولیس نے انہیں گرفتار کر

لیا جس پر عوام مشتعل ہو گئے اور نوجوانوں نے جگہ جگہ روڈ بلاک کر کے

چیزوں کو آگ لگانا شروع کر دی۔حکومت مخالف نعروں میں مسٹر وائن کو رہا

کرو کے نعرے شدت اختیار کرنے لگ گئے اور ہجوم گھروں سے نکل کر

حکومت کےخلاف احتجاج کرنے میں جت گئے ۔ قانون کی خلاف ورزی پر پولیس

ے لاٹھی چارج کیا تو عوام نے بھی پولیس پر پتھراﺅ کرنا شروع کر دیا۔ پولیس

نے واٹر کینن،آنسو گیس کیساتھ ساتھ اے کے 47بندوقوں سے مظاہرین عوام پربراہ

راست فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 37افراد موقعہ پرہلاک جبکہ سیکڑوں

کی تعداد میں زخمی ہوگئے ۔

Read More


Sponsor Ads


About Tanveer Hussain Babar Professional     Journalist , OJC , E,Marketing

1,150 connections, 56 recommendations, 3,980 honor points.
Joined APSense since, December 4th, 2010, From Dera Ismail Khan, Pakistan.

Created on Nov 24th 2020 05:18. Viewed 245 times.

Comments

No comment, be the first to comment.
Please sign in before you comment.