Articles

غیرملکی کوچ ہی کیوں؟

by Tanveer Hussain Babar Journalist , OJC , E,Marketing
(تجزیہ:۔۔جے ٹی این آن لائن)
افریقہ نے پاکستان کو آخری ون ڈے میچ میں سات وکٹوں سے شکست دےکر پانچ میچوں کی سیریز میں کامیابی حاصل کر لی ،اس سیریز میں کا میابی کےلئے افریقہ نے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شاہینوں کو ناکوں چنے چبوائے اور پاکستانی بیٹسمینوں کی خامیوں سے بھر پور فائدہ اٹھاتے نظر آئے جبکہ شاہینوں کو میچ جیتنے سے زیادہ اپنی پرفارمنس کی فکر لاحق رہی،مین آف دی سیریز امام الحق نے پوری سیریز میں اچھا پرفارم کیا اور اس ایوارڈ کے حقدار ٹھرے مگر اہم میچ میں پرفارم نہ کر کے انہوں نے یہ ثابت کیا ہمارے بلے باز ابھی بھی اپنی پرانی ڈ گر پر چل رہے ہیں جس پر سابقہ بلے باز چلتے آئے ہیں ،فخر زمان ،بابر اعظم بھی اسی خا می کا شکار نظر آتے ہیں ہمارے ہیڈ کوچ آج تک کھلا ڑیوں کو اہم میچ میں ذمہ داری سے کھیلنے کی تلقین نہیں کرتے دکھائی دیے اسی لیے اتنے اہم میچ میں کھلاڑی ”تو چل میں آیا“ کی پرانی روش پر چلتے نظر آئے ،اس میں قصور کھلاڑیوں کا نہیں بلکہ ہمارے کرکٹ بورڈ کا بھی ہے جو کھلاڑیوں کےلئے غیر ملکی ہائی کوالیفائیڈ کوچ کو ہائر کر کے کھلا ڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر بضد دکھائی دیتے ہیں۔


Sponsor Ads


About Tanveer Hussain Babar Professional     Journalist , OJC , E,Marketing

1,150 connections, 56 recommendations, 3,980 honor points.
Joined APSense since, December 4th, 2010, From Dera Ismail Khan, Pakistan.

Created on Jan 31st 2019 20:07. Viewed 269 times.

Comments

No comment, be the first to comment.
Please sign in before you comment.