ٹرمپ کا ربڑ سٹمپ صدرکی جانب سفر
امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ جو پہلے ہی آئے روزالزامات کی زد میں ہیں اب ان پر نہ صرف ایک ایسا نیا سنسنی خیز الزام لگاہے بلکہ ان کے سابق اٹارنی مائیکل کوہن جنہیں ایک وفاقی عدالت پہلے ہی صدر ٹرمپ کی طرف سے دو فحش اداکارﺅں کا منہ بند کرنے کےلئے تقریباً پونے دو لاکھ ڈالر رقم کی ادائیگی پر سات سال قید اور جرمانے کی قید سناچکی ہے نے اسکی تصدیق بھی کردی ، چند روز قبل وال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک اشاعت میں یہ دھماکہ خیز انکشاف کیا تھا کہ صدر ٹر مپ نے صدارتی انتخابات سے قبل دو انتخابی جائزوں کو اپنے حق میں کرنے کےلئے ا پنے وکیل کے ذریعے رقم ادا کی تھی ۔ یہ رپورٹ شائع ہو نے کے بعد ٹرمپ کے سابق اٹارنی مائیکل کو ہن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا انہوں نے ہی یہ جائزے کرنےوالی کمپنی ریڈ فنچ سلوشن کے ما لک جان گا گر کو ابتدائی طور پر پچاس ہزار ڈالر ٹرمپ کی طرف سے ادا کئے تھے لیکن اس کے باوجود جائزہ تبدیل نہیں ہوا، یہ دھاندلی کروا نے کی ہدایت انہیں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دی تھی، جن کے وہ ذاتی و کیل تھے اور خفیہ طور پر ان کے مفادات کی نگرانی بھی کر تے تھے۔ انہوں نے اپنے حالیہ ایک پیغام میں لکھا ہے کہ انہیں اس اندھی وفا د ا ر ی پر سخت ندامت ہورہی ہے ،
Advertise on APSense
This advertising space is available.
Post Your Ad Here
Post Your Ad Here



Comments