سرفراز اوراپنوں کی دشمنی
(تحریر:۔۔شاہ نواز رانا)
ڈربن کے گراﺅنڈ میں دوران میچ ایک آواز ابھری”ابے کالے تیری امی آج کہاں بیٹھی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے تو“اس جملے نے کرکٹ میں ایک بھونچال پیدا کر دیا ،یہ جملہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی زبان سے ادا ہوا۔غور طلب بات یہ ہے یہ جملہ انہوں نے ساﺅتھ ا فر یقہ کے کھلاڑی کو اپنی طرف متوجہ کرکے نہیں بلکہ انہوں نے گیند پکڑتے ہوئے سلپ میں کھڑے بابر اعظم سے کہا،کمنٹیٹر نے اردو میں بولے گئے جملے کو سمجھنے کےلئے رمیض راجہ سے ترجمہ پوچھا ،جنہوں نے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اس کے انگلش میں الفاظ دہرانے سے منع کردیا ، اس کے بعد کرکٹ دیکھنے والے دنیا کے دیگر ممالک میں اور ساﺅتھ افریقہ میں اتنا مسئلہ نہیں بنایا گیا ہو گا جتنا پاکستان کے میڈیا نے اس کو ہوا دی اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سرفراز پر آئی سی سی کی جانب سے چار میچوں کی پابندی لگا دی گئی،
Advertise on APSense
This advertising space is available.
Post Your Ad Here
Post Your Ad Here


Comments